علی گڑھ, 3 ستمبر (ہ س)۔
اتر پردیش سلیکشن کمیشن، لکھنؤ کے زیر اہتمام ابتدائی اہلیتی امتحان-2025 کو ہفتہ 6 ستمبر اور اتوار 7 ستمبر کو محفوظ اور پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لیئے ضلع مجسٹریٹ سنجیو رنجن کی صدارت میں کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ امتحان دونوں تاریخوں کو دو شفٹوں میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا۔
74304 امیدواروں کے لیے 37 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحان کی شفافیت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 37 سیکٹر مجسٹریٹس، 37 سٹیٹک مجسٹریٹس اور پولیس انتظامیہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ 10-10 سیکٹر مجسٹریٹس اور سٹیٹک مجسٹریٹس کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ڈی ایم سنجیور نجن نے بتایا کہ ہر امتحانی مرکز پر مجسٹریٹ، پولیس فورس اور سپروائزر کا تقرر کیا گیا ہے۔ سوالیہ پرچوں کا خفیہ مواد بحفاظت خزانے سے امتحانی مراکز تک مقررہ وقت پر پہنچا دیا جائے گا۔ بجلی، صحت، پینے کے پانی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ امیدواروں کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ کے نظام، صحت کی سہولیات اور سیکیورٹی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ا سکول انسپکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سطح پر امتحانی مراکز کا معائنہ کریں اور سی سی ٹی پی، لائٹ و بجلی، پینے کے پانی، بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ نبھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ امتحان میں دھوکہ دہی کے بغیر اور پرامن طریقے سے انعقاد کیا جائے۔
غور طلب ہے کہ علی گڑھ میں جو 37 مراکز بنائے گئے ہیں ان میں اگرسین انٹر کالج ہردوا گنج، البرکات پبلک اسکول جمال پور، عائشہ ترین ماڈل پبلک اسکول، بابولال جین انٹر کالج، برلیئنٹ پبلک اسکول، سی بی گپتا سرسوتی ودیا پیٹھ سنگھار پور، چرنجی لال گرلز انٹر کالج، ڈی اے وی انٹر کالج، دھرما سماج مہاودیالیہ، دھرما سماج انٹر کالج،گگن پبلک اسکول کھیر بائی پاس، ہیرالال انٹر کالج، ہیریٹیج انٹرنیشنل اسکول، جنتا انٹر کالج، کرشنا انٹرنیشنل اسکول، مہارشی ودیا مندر، نورنگی لال گورنمنٹ انٹر کالج، نہار میرا نیشنل سینئر سیکنڈری اسکول، ریڈیئنٹ اسٹار انگلش اسکول، رگھویر بال مندر سینئر سیکنڈری اسکول، انٹر ایم بی کالج، رتن پریم کالج، انٹرستھ کالج، ڈی اے وی کالج، انٹرستھ کالج سرسوتی ودیا مندر سینئر سیکنڈری اسکول، شانتی نکیتن ورلڈ اسکول، شری وارشنی مہاودیالیہ، شری مہیشور گرلز انٹر کالج، ادے سنگھ جین گرلز انٹر کالج بی وِہار پبلک اسکول میں قائم کیے گئے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ