بنگالی شناخت کی توہین کے خلاف ترنمول کا مارچ
سلی گوڑی، 03 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست بھر میں احتجاجی مارچ نکالے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں بدھ کو ڈبگرام-پھلباڑی (دیہی) بلاک ترنمول کانگریس کی طرف سے بنگالی زبان اور بنگالی شناخت کی توہین کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی گ
بنگالی شناخت کی توہین کے خلاف ترنمول کا مارچ


سلی گوڑی، 03 ستمبر (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست بھر میں احتجاجی مارچ نکالے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں بدھ کو ڈبگرام-پھلباڑی (دیہی) بلاک ترنمول کانگریس کی طرف سے بنگالی زبان اور بنگالی شناخت کی توہین کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی پھولباڑی بٹالین موڑ سے شروع ہو کر پھولباڑی بٹالہ موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں ایک سبھا کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بنگالی زبان اور بنگالی تشخص کی توہین کے خلاف نعرے لگائے۔

ریلی میں سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میئر گوتم دیو، ڈپٹی میئر رنجن سرکار، دبگرام-پھولباڑی ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ رائے اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

اس دوران سلی گوڑی کے میئر گوتم دیو نے مرکزی حکومت پر بنگالی زبان اور ثقافت کی مسلسل توہین کرنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ ترنمول ہر سطح پر اس کی مخالفت کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande