حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر شیلندر کمار کو فائنانشیل کمشنر مقرر کیا
جموں، 4 ستمبر (ہ س)۔جموں و کشمیر حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر شیلندر کمار کو فائنانشیل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) محکمہ زراعت و پیداوار مقرر کیا ہے۔ وہ 1995 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور حال ہی میں حکومتِ ہند نے انہیں ایپیکس اسکیل (لیول 17 پے میٹرکس) میں ترقی دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 29 اگست کو جاری حکم نامے کے تحت انہیں ترقی دی گئی، جس کے بعد یکم ستمبر کو انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکاری حکم نامے میں سکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ان کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر