نائب وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات پر منرل آفیسرز کو دفتر منسلک کیا
نائب وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات پر منرل آفیسرز کو دفتر منسلک کیا جموں، 4 ستمبر (ہ س)۔ عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ضلع منرل افسر کپواڑہ ممتاز احمد اور ضلع منرل افسر سانبہ محمد سرفراز کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا
نائب وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات پر منرل آفیسرز کو دفتر منسلک کیا


نائب وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات پر منرل آفیسرز کو دفتر منسلک کیا

جموں، 4 ستمبر (ہ س)۔ عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ضلع منرل افسر کپواڑہ ممتاز احمد اور ضلع منرل افسر سانبہ محمد سرفراز کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر بالترتیب ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ جموں اور ڈائریکٹوریٹ جیولوجی اینڈ مائننگ سرینگر سے اٹیچ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے منرل افسر کو سانبہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے کسی بھی افسر کے خلاف شکایت سامنے آنے پر سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande