امیٹھی، 3 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے امیٹھی ضلع میں بدھ کی صبح تقریباً 3 بجے ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک تیز رفتار بے قابو بریزا کار کینٹین کی کٹ پر مڑ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بریزا میں ڈرائیور سمیت تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو گاڑی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔
بجاج شکل کے ایس ایچ او ابھینیش کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ جس میں تھانہ علاقے سے گزر نے والے پوروانچل ایکسپریس وے کے 60.1 کلو میٹر پر غازی پور سے لکھنؤ کی طرف جارہی تیز رفتار بریزا کار کینٹین کی طرف مڑرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار ڈرائیور سمیت تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر تینوں افراد کو حادثہ کا شکار کار سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔
تفتیش کے دوران ان لوگوں سے موصول ہونے والی آئی ڈی سے ایک متوفی کا نام ارپت وشوکرما ولد بسنت لال ساکن I 1184 ورلڈ بینک برا ضلع کانپور اور دوسرے متوفی کا نام ومل ولد رام سندر پانڈے ساکن ایل ڈی 113/114 اے سیکٹر ایف کانپور اور تیسرے کا نام ونئے دوبے ولد رام کشور دوبے ساکن آئی بلاک تھانہ برا ضلع کانپور کے طور پر کی گئی ہے۔
تھانہ انچارج ابھینیش کمار نے مزید بتایا کہ ان تمام مرنے والوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی تینوں مرنے والوں کے لیے پنچ نامہ اور دیگر قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو فوری طور پر موقع سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پوروانچل ایکسپریس وے پر ٹریفک کا نظام مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن