کوربا، 3 ستمبر (ہ س)۔ سرو مسلم جماعت نامی ادارے کے رہنما محمد نیاز نور نے بدھ کو وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم ضلع کلکٹر کوربا کو سونپا اور جشن عید میلاد النبی کی تعطیل میں فوری ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق جشن عید میلادالنبی کا تہوار 5 ستمبر کو منایا جائے گا تاہم انتظامی غلطی کی وجہ سے اس چھٹی کا اعلان 6 ستمبر کو کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔
محمد نیاز نور آر بی نے کہا کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کی خرابی سامنے آئی تھی جسے درست کر کے چھٹی کی تاریخ میں ترمیم کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سال بھی جشن عید میلادالنبی کی سرکاری تعطیل 6 ستمبر کی بجائے 5 ستمبر کو کی جائے۔
میمورنڈم جمع کرانے والے وفد میں محمد امین میمن، محمد اسرافیل خان، پروفیسر سرفراز علی، محمد عرفان میمن، شیخ منصور، پروفیسر آصف انجم، محمد روح الامین خان اور امت مسلمہ کے افراد اور عوام الناس کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد