دہلی کے لیبر منسٹر نے’وشوکرما ڈے‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کی
نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔’وشوکرما ڈے‘ (17 ستمبر) کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کو محکمہ محنت کی ایک میٹنگ دہلی سکریٹریٹ میں وزیر محنت کپل مشرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران وزیر محنت نے محکمہ محنت کے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ محکمہ میں تمام
دہلی کے لیبر منسٹر نے’وشوکرما ڈے‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کی


نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔’وشوکرما ڈے‘ (17 ستمبر) کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کو محکمہ محنت کی ایک میٹنگ دہلی سکریٹریٹ میں وزیر محنت کپل مشرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران وزیر محنت نے محکمہ محنت کے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ محکمہ میں تمام زیر التواءآسامیوں کو جلد پر کیا جائے اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو سختی اور حساسیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔وزیر کپل مشرا نے کہا کہ رجسٹرڈ ورکرس اور معاشی طور پر کمزور کارکنوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ محکمانہ ملازمین کی حاضری اب بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی جائے اور افسران و ملازمین بروقت حاضر نہ ہونے کی صورت میں تعزیری کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

وزیر کپل مشرا نے ہدایت دی کہ مختلف ضلعی عدالتوں میں زیر التوا لیبر سے متعلق مقدمات کو جلد حل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ محنت کشوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ محکمہ محنت کی اولین ترجیح ہے۔میٹنگ کے دوران وزیر کپل مشرا نے کہا کہ کارکن ہمارے سماج اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی محنت اور لگن سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ دہلی حکومت ہر حال میں مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کرے گی اور انہیں ان کے حقوق دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ اس میٹنگ میں وزیر کے ساتھ لیبر کمشنر اور محکمہ محنت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande