ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن نے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں میں کیڑے مار دوا چھڑکنے کی ہدایت دی
نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن ستیہ شرما نے بدھ کے روز صحت عامہ کے محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور جمنا کے آس پاس کے امدادی کیمپوں میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روک
ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن نے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں میں کیڑے مار دوا چھڑکنے کی ہدایت دی


نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن ستیہ شرما نے بدھ کے روز صحت عامہ کے محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور جمنا کے آس پاس کے امدادی کیمپوں میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے کیڑے مار ادویات کا چھڑکاو¿ کریں۔

ستیہ شرما نے کہا کہ اضافی ڈومیسٹک بریڈنگ چیکرس (ڈی بی سی) ملازمین کو ریلیف کیمپوں میں تعینات کیا جائے تاکہ مچھروں کے لاروا کو بروقت روکا جاسکے اور ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا جیسی بیماریوں پر مو¿ثر طریقے سے قابو پایا جاسکے۔

شرما نے یہ بھی ہدایت دی کہ مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے ڈی بی سی ملازمین کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جو کہ باقاعدگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے اور مربوط انداز میں کام کرے۔

اس کے ساتھ انہوں نے ریلیف کیمپوں میں مقیم شہریوں میں کلورین کی بوتلیں اور او آر ایس پیکٹ تقسیم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شرما نے حکام سے کہا کہ وہ دہلی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد فراہم کریں اور مقامی سطح پر لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک وسیع عوامی بیداری مہم چلائیں۔ اس کے ساتھ صحت کے پیغامات والے پوسٹرز، اسٹیکرز اور بینرز بھی لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا بنیادی ہدف متاثرہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریلیف کیمپوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande