علی گڑھ میں زبردست بارش کے بعد کمشنر نے کیا سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ
علی گڑھ, 3 ستمبر (ہ س)۔ مغربی اترپردیش میں مسلسل ہورہی بارش نے سیلات جیسے حالات پیدا کردیئے ہیں علی گڑھ کے اترولی سانکرا علاقہ سے گنگا اور کھیر کے ٹپل علاقہ سے جمنا بہتی ہے ایسے میں اس سے متصل علاقوں میں بھی سیلات جیسے حالات برپا ہوگئے ہیں کیونکہ علی
کمنشر علی گڑھ سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے


علی گڑھ, 3 ستمبر (ہ س)۔ مغربی اترپردیش میں مسلسل ہورہی بارش نے سیلات جیسے حالات پیدا کردیئے ہیں علی گڑھ کے اترولی سانکرا علاقہ سے گنگا اور کھیر کے ٹپل علاقہ سے جمنا بہتی ہے ایسے میں اس سے متصل علاقوں میں بھی سیلات جیسے حالات برپا ہوگئے ہیں کیونکہ علی گڑھ میں بھی تین دن سے مسلسل بارش ہورہی ہے، آج علی گڑھ ریجن کی کمشنر سنگیتا سنگھ نے کھیر کے ٹپل علاقے میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں مہاراج گڑھ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متاثرہ دیہات کے علاقہ مہاراج گڑھ، شیرپور، اونتاسانی، مرزا پور، پکھوڈانہ، نگلہ چندی، نگلہ رام سوروپ، نگلہ امر سنگھ، گھروارہ، لال پور کا معائنہ کیا اور مقامی حالات کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر نے دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے دیہاتیوں سے رابطہ قائم کیا اور ان کے مسائل سنے اور ضروری راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی آفت کی صورت میں گاؤں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ معائنہ کے دوران انہوں نے ایس ڈی ایم کھیر، ریونیو، ایریگیشن، ہیلتھ، انیمل ہسبنڈری، پی ڈبلیو ڈی اور پولیس انتظامیہ بشمول اوکھلا بیراج کے عہدیداروں کے ساتھ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں قائم امدادی کیمپوں، کشتیوں کی دستیابی، چارے کے انتظامات اور جانوروں کے لیے ادویات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ایس ڈی ایم کھیر ششیر سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں منڈی ٹپل اور کسان انٹر کالج پکھوڈانہ میں دو فلڈ پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔ پی اے سی ٹیم پہلے ہی تیار ہے۔ کمشنر علی گڑھ ڈویژن علی گڑھ نے ایس ڈی ایم کو ہدایت دی کہ وہ ریونیو ٹیم کے ذریعہ زمینی سطح کا سروے کر کے نقصان کا صحیح اندازہ یقینی بنائیں۔ دیہات میں حاملہ خواتین اور بچوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہوئے، ہیلتھ ٹیم کو ضروری ادویات کی کٹ تیار کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مہاراج گڑھ گاؤں کے کسان رامویر سنگھ نے بتایا کہ ہماری فصلیں پانی میں ڈوبنے کے دہانے پر ہیں، لیکن انتظامیہ بروقت مدد فراہم کر رہی ہے۔ ہمیں کشتیاں اور امدادی سامان ملنے سے کافی راحت ملی ہے۔ راج کماری دیوی نے کہا کہ پہلی بار کوئی سینئر افسر گاؤں آیا ہے اور ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے سنا ہے۔ اب ہمیں یقین ہے کہ انتظامیہ ہمیں محفوظ مقامات پر لے جائے گی۔کمشنر سنگیتا سنگھ نے افسران کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں کسی بھی حالت میں راحت اور بچاؤ کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے اور لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔ معائنہ کے دوران ایم ایل اے کھیر سریندر دلیر، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی یوگیش کمار، تحصیلدار اونیش کمار، نائب تحصیلدار پرینکا شرما اور دیگر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande