قتل کے معاملے میں مطلوبہ ملزم گرفتار
نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بند اپور علاقے میں قتل کے ایک معاملے میں مطلوب مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسد عرف ارشد (20) ساکن بھرت وہار راجا پوری کے طور پر کی گئی ہے۔ کرائم برانچ کے ڈی سی پی ہرش اندورا کے مط
Wanted accused in murder case arrested


نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بند اپور علاقے میں قتل کے ایک معاملے میں مطلوب مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسد عرف ارشد (20) ساکن بھرت وہار راجا پوری کے طور پر کی گئی ہے۔

کرائم برانچ کے ڈی سی پی ہرش اندورا کے مطابق بندا پور کے رہائشی کلدیپ سنگھ کے قتل کیس میں ملزم مفرور تھا۔ 18 اگست کو درج مقدمے میں اسد کی تلاش کی جا رہی تھی۔ قتل کا واقعہ 17 اگست کو پیش آیا تھا، جب شکایت کنندہ بنٹی کے چچا کلدیپ سنگھ کی ریتک عرف ڈانسر اور منا سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران ریتک نے اپنے دوست سے چاقو لیا اور کلدیپ سنگھ پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ مقامی پولیس نے اس معاملے میں پون اور منا کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، لیکن دیگر ملزم فرار تھے۔

ڈی سی پی کے مطابق، اس دوران کرائم برانچ میں کام کرنے والے ایس آئی انوج چھیکرا کو اطلاع ملی کہ مطلوب مجرم اسد اپنے ساتھیوں سے ملنے کے لیے کاٹےواڑا گاوں آنے والا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے تکنیکی نگرانی کے ذریعہ ملزم کے مقام کا پتہ لگایا اور کاٹیواڑا گاوں میں جال بچھا کر اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اسد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔ وہ شراب کی لت اور بری صحبت کی وجہ سے جرائم کی دنیا میں داخل ہوا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ اکثر اپنا موبائل نمبر بدلتا رہتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande