مدھیہ پردیش میں اگلے چار دنوں تک بھاری بارش سے راحت، ہلکی بارش کا دور جاری رہے گا
۔ اس مانسون سیزن میں اب تک 43.2 انچ بارش ہو چکی ہے۔
بھوپال، 19 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اب مانسون کی واپسی ہونے لگی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے ریاست کے کچھ اضلاع میں بارش کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جمعرات کو چھتر پور کے کھجوراہو میں ایک انچ سے زیادہ بارش ہوئی، جب کہ گوالیار میں آدھے انچ سے زیادہ بارش ہوئی۔ بھوپال، جبل پور، دتیا، اندور، شیوپور، اجین، منڈلا، ریوا، ٹیکم گڑھ، امریا، بالاگھاٹ، راج گڑھ میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آج جمعہ سے آئندہ 4 روز تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی رخصتی کے دوران بھی ریاست بھر میں موسلادھار بارش کا ایک اور دور شروع ہوسکتا ہے۔ فی الحال اگلے چار دنوں تک شدید بارش کا کوئی الرٹ نہیں ہے۔ حالانکہ جمعرات کو ریاست میں دو ٹرف اور ایک سائیکلونک سرکولیشن سرگرم تھا۔ جس کی وجہ سے بعض اضلاع میں بارش ہوئی۔ اجین میں بارش کی وجہ سے شپرا میں پانی کی سطح بڑھ گئی، جس سے رام گھاٹ کے مندروں میں پانی داخل ہو گیا۔ بیتول کے ملتائی میں لوگوں کے گھر زیر آب آگئے۔ پانڈھرنا میں بارش کی وجہ سے جام ندی کے پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد اضلاع میں بارش ہوئی۔
ریاست میں اس مانسون سیزن میں اوسطاً 43.2 انچ بارش ہوئی ہے۔ متوقع بارش 35.8 انچ تھی۔ اس حساب سے 7.4 انچ زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ریاست میں عام بارش کا اوسط 37 انچ ہے، اور یہ کوٹہ گزشتہ ہفتے ہی پورا ہو گیا تھا۔ گنا میں سب سے زیادہ 65 انچ بارش ہوئی، جبکہ کھرگون میں سب سے کم 26.2 انچ بارش ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن