پونچھ کے مینڈھر علاقے سے بھاری مقدر میں اسلحہ گولہ بارود برآمد
جموں، 20 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں فوج نے پولیس کے ساتھ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کلاشنکوف رائفل، چار میگزین، بیس دستی بم اور دیگر جنگی ساز و سامان ضبط کیا گیا۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ کامیابی چوکس جوانوں کی بروقت کارروائی کی بدولت ممکن ہوئی ہے، جس سے تخریبی منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی بدستور جاری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی اور اسلحہ یا بارودی مواد چھپا نہ رہ گیا ہو۔ فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور عوام کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر