شولاپور ایئرپورٹ سے ممبئ اور بنگلورو کے لیے پروازوں کا آغاز
شولاپور، 20 ستمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے شولاپور ضلع
کے باشندوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ 15 اکتوبر سے شولاپور ایئرپورٹ
سے ممبئی اور بنگلورو کے لیے باقاعدہ مسافر پروازیں چلائی جائیں گی۔ ان خدمات کے لیے
ٹکٹ بکنگ کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔
شہری
ہوا بازی اور تعاون کے مرکزی وزیر مملکت مرلیدھر موہول نے کہا کہ یہ سہولت نوراتری
کے موقع پر سولاپور کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروازیں
منگل، بدھ، جمعہ اور ہفتہ کے دنوں میں چلیں گی، جس سے شولاپور کے لوگوں کو براہ
راست اور تیز تر ہوائی رابطہ ملے گا۔
انہوں
نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شولاپور-ممبئی روٹ کے لیے وائبلٹی گیپ
فنڈنگ (وی جی ایف)کی منظوری دی ہے تاکہ
اس سروس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ موہول کے مطابق مودی حکومت کے تحت ہوائی اڈے
کی تکمیل کے بعد یہ ایک بڑا قدم ہے جس کے لیے مختلف سطحوں پر کام جاری تھا۔
ان
پروازوں سے خاص طور پر تاجروں، طلباء، کاروباری برادری اور حجاج کرام کو نمایاں
سہولت حاصل ہوگی۔ موہول نے کہا کہ ممبئی اور بنگلورو کے لیے پروازوں کا آغاز
سولاپور کی ترقی میں ایک نئے دور کا سنگ میل ہے، جو خطے کی معیشت کو بھی تقویت
فراہم کرے گا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے