بانڈی پورہ، 20 ستمبر (ہ س)۔ بانڈی پورہ پولیس کے ذریعہ عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک ایسے شخص کی شناخت ضروری ہے جو بی این ایس کی دفعہ 318 (2,4) اور 303 (2) کے تحت پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 215/2025 میں ملوث ہے۔ مذکورہ شخص نے بانڈی پورہ میں اے ٹی ایم سے دھوکہ دہی سے نقدی نکال کر ایک بزرگ شخص کو دھوکہ دیا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات ہو تو وہ درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 9596767416 9596767411,9596767430.```۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir