زنسکار 20 ستمبر( ہ س)۔ لداخ زنسکار فیسٹیول کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے آج زنسکار میں کیا۔ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل، ڈاکٹر جعفر آخون، ممبر پارلیمنٹ لداخ، حاجی حنیفہ جان، اور ایگزیکٹو کونسلر پھنسوک تاشی نے دیگر مہمانوں اور سیاحوں کے ساتھ میلے کا مشاہدہ کیا۔ بالی ووڈ اداکار امیت سدھ اس میلے میں بطور برانڈ ایمبیسیڈر شامل ہوئے۔اس دوران راجستھان، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کے ثقافتی دستوں نے اپنے رنگا رنگ پرفارمنس سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ اپنے خطاب میں، مہمان خصوصی، لیفٹیننٹ گورنر گپتا نے اعلان کیا کہ زنسکار فیسٹیول اور سورو فیسٹیول دونوں کو سرکاری طور پر لداخ کیلنڈر میں شامل کیا جائے گا، اور ہر سال مقررہ تاریخوں پر ان کے جشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔ یوٹی لداخ کی انتظامیہ اور ایل اے ڈی ایچ سی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس میلے کا مقصد زنسکار کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنا ہے، جو اپنی قدیم خوبصورتی، قدیم خانقاہوں اور لچکدار لوگوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ جشن نہ صرف سیاحت کو فروغ دیتا ہے بلکہ نوجوانوں کو خطے میں روایتی طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی تحریک بھی دیتا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir