مدھیہ پردیش میں ایس سی-ایس ٹی کے خلاف مظالم کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت: کمل ناتھ
بھوپال، 20 ستمبر (ہ س)۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کے محکمہ داخلہ نے 23 اضلاع میں 88 ہاٹ اسپاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر شہری علاقے ہیں، جن میں گوالیار اور بھوپال-نرمدا پورم ڈویژن
سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ


بھوپال، 20 ستمبر (ہ س)۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کے محکمہ داخلہ نے 23 اضلاع میں 88 ہاٹ اسپاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر شہری علاقے ہیں، جن میں گوالیار اور بھوپال-نرمدا پورم ڈویژن کے علاقے شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مظالم کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کمل ناتھ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدھیہ پردیش میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف مظالم کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ ایسے مظالم کے لیے حساس علاقوں کی نشاندہی تب ہی معنی خیز ہوگی جب پولیس ان علاقوں میں اضافی چوکسی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں وقتاً فوقتاً درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف مظالم کے بڑے واقعات میں بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں کے نام سامنے آتے رہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ پولس انتظامیہ سیاسی دباو سے بالاتر ہو کر درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے حقوق کا تحفظ کرے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande