جموں, 20 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ادھمپور کے کنجی علاقے میں جاری دہشت گرد مخالف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر فوجی اہلکار لانس نائیک بلدیو چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے اس دلیر سپوت لانس نائیک بلدیو چند کی بے مثال جرات و قربانی کو سلام۔ ملک ان کے حوصلے اور فرض کے تئیں غیر متزلزل عزم کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ اس غم کی گھڑی میں ہم شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر