دربھنگہ : تالاب میں ڈبنے سے 3 بچیوں کی موت پر وزیر اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا
پٹنہ، 20 ستمبر(ہ س)۔۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک کے مریٹھا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی ہوئی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ کو انتہائی تکلیف دہ بتا یا ہے اور مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت ک
دربھنگہ : تالاب میں ڈبنے سے 3 بچیوں کی موت پر وزیر اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا


پٹنہ، 20 ستمبر(ہ س)۔۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک کے مریٹھا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی ہوئی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ کو انتہائی تکلیف دہ بتا یا ہے اور مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے صدمہ کی اس گھڑی میں مہلوکین کے سوگوار اہل خانہ کو صبر کی قوت عطا کر نے کی دعا کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ میں ہلاک تین بچیوں کے اہل خانہ کو04-04لاکھ روپے فور طور پر بطور امداد دینے کی ہدایت دی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande