مدھیہ پردیش میں موسم کا مضبوط نظام کمزور پڑا، ہلکی بارش اگلے چار دنوں تک جاری رہے گی
مدھیہ پردیش میں موسم کا مضبوط نظام کمزور پڑا، ہلکی بارش اگلے چار دنوں تک جاری رہے گی ۔ ریاست میں اس مانسون سیزن میں اب تک 43.5 انچ بارش ہو چکی ہے۔ بھوپال، 20 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مضبوط موسمی نظام کمزور پڑگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہلکی بارش کا
ایم پی موسم کا فائل فوٹو


مدھیہ پردیش میں موسم کا مضبوط نظام کمزور پڑا، ہلکی بارش اگلے چار دنوں تک جاری رہے گی

۔ ریاست میں اس مانسون سیزن میں اب تک 43.5 انچ بارش ہو چکی ہے۔

بھوپال، 20 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مضبوط موسمی نظام کمزور پڑگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہلکی بارش کا دور جاری ہے۔ ستمبر کا یہ مہینہ ریاست میں مانسون سیزن کے آخری مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں اوسطاً 6 سے 8 دن میں بارش ریکارڈ کی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کی پیشین گوئی کی ہے اور دن بھر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کہیں بھی تیز بارش کا الرٹ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی-جنوبی ٹرف ریاست سے گزر رہی ہے۔ ایک ہی وقت میں دو گرداب شمالی-جنوبی حصے میں بھی سرگرم ہیں، لیکن یہ مضبوط نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے اگلے چار دنوں تک تیز بارش نہیں ہوگی۔ حالانکہ لوکل سسٹم فعال ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ جمعہ کو 10 سے زائد اضلاع میں بارش ہوئی۔ چھتر پور کے کھجوراہو اور بڑوانی کے سیندھوا میں تیز بارش ہوئی۔ اے بی روڈ پر واقع بیجاسن گھاٹ علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہوئی۔ وہیں کھجوراہو کے رنگواں ڈیم کے تین دروازے کھول دیے گئے۔

اس دوران بھوپال میں بھدبھدا ڈیم کا ایک گیٹ دوبارہ کھول دیا گیا۔ اس سیزن میں چار بار دروازے کھولے جا چکے ہیں۔ بھوپال میں شام کے وقت تیز بارش ہوئی۔ بیتول میں سوا انچ اور رتلام اور چھندواڑہ میں ایک ایک انچ بارش ہوئی۔ نرمداپورم کے پچمڑھی، شیو پوری، جبل پور، چھتر پور کے نوگاوں، سیدھی اور بڑوانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ ریاست میں اس مانسون سیزن میں اوسطاً 43.5 انچ بارش ہوئی ہے، جو معمول سے 7.5 انچ زیادہ ہے۔ ماہرین موسمیات نے آخری ہفتہ ریاست بھر میں ایک اور موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande