ہماری حکومت بنتی ہے تو ضلع بنے گا روسڑا : تیجسوی یادو
ہماری حکومت بنتی ہے تو ضلع بنے گا روسڑا : تیجسوی یادوسمستی پور، 20 ستمبر(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور کے جیتوار پور کالج میدان میں جمعہ کی دیر شام بہار ادھیکا یاترا کے تحت اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بے روز
ہماری حکومت بنتی ہے تو ضلع بنے گا روسڑا: تیجسوی یادو


ہماری حکومت بنتی ہے تو ضلع بنے گا روسڑا : تیجسوی یادوسمستی پور، 20 ستمبر(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور کے جیتوار پور کالج میدان میں جمعہ کی دیر شام بہار ادھیکا یاترا کے تحت اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کو ختم کرنے، کسانوں اور مزدوروں کی عزت کو یقینی بنانے، ماؤں بہنوں کی حفاظت اور بہار میں کارخانے اور صنعتیں قائم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔تیجسوی نے بہار ادھیکار یاترا کے تحت روسڑا کے ٹاور چوک پر بھی بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں بچہ ہو سکتا ہوں لیکن ناتجربہ کار نہیں ہوں۔ تیجسوی نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو روسڑا کو ضلع بنایا جائے گا۔ انہوں نے بے روزگاری، بدعنوانی اور ترقی کے مسائل پر نتیش کمار حکومت پر حملہ کیا۔ تیجسوی یادو نے اسے صرف ایک سیاسی مہم نہیں بلکہ لوگوں کی امنگوں اور امیدوں کی آواز قرار دیا۔بی جے پی پر تلوا بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ آرجے ڈی قلم بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ تھک گئے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں۔ تیجسوی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات میں فیکٹریاں لگاتے ہیں لیکن بہار میں ووٹ مانگتے ہیں۔تیجسوی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے اسے ’’لاٹھی اور ڈنڈے کی حکومت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اس سے تنگ آچکے ہیں۔ تیجسوی نے دعویٰ کیا کہ بہار کے لوگ 2025 میں تبدیلی لائیں گے، کیونکہ نتیش حکومت سے عوام کی ناراضگی اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے اور وہ محض ان کی نقل کر رہی ہے۔تیجسوی نے کہا کہ بہار میں ترقی اور روزگار کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے عوام سے نئے بہار کی تعمیر کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔ تیجسوی نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو بہار میں صنعتیں اور کارخانے قائم ہوں گے، روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔تقریب میں تیجسوی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مقامی ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین نے 750 بائک اور 25 گھوڑوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ جیتوارپور چوک پر ایک درجن جے سی بی مشینوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ متھیلا روایت کے مطابق ان کا استقبال کیا گیا۔ تقریب کی صدارت آر جے ڈی کی ضلع صدر روما بھارتی نے کی، جبکہ اس کی نظامت شاہین نے کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande