قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر لوک گلوکارہ سروج سرگم کے خلاف مقدمہ درج
قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر لوک گلوکارہ سروج سرگم کے خلاف مقدمہ درج مرزا پور، 20 ستمبر (ہ س)۔ لوک گلوکارہ سروج سرگم کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچ گیا ہے۔ ویڈیو میں برہا گاتے ہوئے دیوی دیوتاوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ
فوک گلوکارہ سروج سرگم (فائل فوٹو)


قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر لوک گلوکارہ سروج سرگم کے خلاف مقدمہ درج

مرزا پور، 20 ستمبر (ہ س)۔ لوک گلوکارہ سروج سرگم کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچ گیا ہے۔ ویڈیو میں برہا گاتے ہوئے دیوی دیوتاوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مڑھیہان پولیس نے جمعرات کی دیر رات اس معاملے میں ایک کیس درج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پٹہرہ چوکی علاقے کے کھچہا گاوں ساکن برہا گلوکارہ سروج سرگم کا یہ ویڈیو تقریباً چھ ماہ پرانا بتایا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو اصل میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا لیکن جمعرات کی دیر رات کسی نے اسے ایکس پر وائرل کر دیا۔ یہ بات پورے ضلع میں پھیل گئی۔

معاملے کی شکایت پٹہرا چوکی انچارج سنتوش کمار رائے نے مڑھیہان تھانہ میں درج کروائی۔ تھانہ انچارج بال مکند مشرا نے بتایا کہ ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے اور اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ اسے یوٹیوب پر کب اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande