پرشانت کشور نے امت شاہ کے بہار دورے پر طنز کیا، کہا کہ بتائیں پلاین کب رکے گا
پرشانت کشور نے امت شاہ کے بہار دورے پر طنز کیا، کہا کہ بتائیں پلاین کب رکے گاپٹنہ، 19 ستمبر (ہ س)۔ جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے اپنی بہار بدلاؤ یاترا کے دوران سارن کے امنور اسمبلی حلقہ میں اجتماع سے خطاب کیا۔ کٹسا کے باون بیگھہ میدان میں جلسہ عام
پرشانت کشور نے امیت شاہ کے بہار دورے پر کساطنز ، ’کہا۔ ان کو بتانا چاہئے نقل مکانی کب رکے گی


پرشانت کشور نے امت شاہ کے بہار دورے پر طنز کیا، کہا کہ بتائیں پلاین کب رکے گاپٹنہ، 19 ستمبر (ہ س)۔ جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے اپنی بہار بدلاؤ یاترا کے دوران سارن کے امنور اسمبلی حلقہ میں اجتماع سے خطاب کیا۔ کٹسا کے باون بیگھہ میدان میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ بہار کو نشانہ بنایا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ یہ بہار کے لوگوں کی طاقت ہے کہ مودی، امت شاہ اور راہل گاندھی سب کو زمین پر آنا ہوگا لیکن سب کو بتانا پڑے گا کہ بہار سے پلاین (ہجرت) کب رکے گی؟ بہار میں فیکٹریاں کب لگیں گی؟ گجرات میں فیکٹریاں لگ رہی ہے، یہ بول کر بہار میں ووٹ نہیں لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مدھورا میں چینی مل تب ہی دوبارہ کھل سکے گی جب آپ اس کے لئے ووٹ کریں گے۔ چینی مل بند ہے اور آپ ووٹ دے کر مودی کو کامباب بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی ایم پی سنجے جیسوال پر بھی جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، سنجے جیسوال جتنا چاہیں بڑی بڑی باتیں کر لیں۔ کل وہ پٹنہ میں پریس کانفرنس کریں گے اور چوتھی قسط جاری کریں گے اور پھر سب ویسا ہی ہو جائے گا۔‘‘قبل ازیں پرشانت کشور نے امنور میں ایک جلسہ عام میں عوام سے ایک اہم وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جن سوراج (عوامی حکومت) کا نظام قائم ہو جائے تو دسمبر 2025 سے 60 سال سے زیادہ عمر کے ہر مرد اور عورت کو ماہانہ 2000 روپے کی پنشن ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک سرکاری اسکولوں میں بہتری نہیں آتی، تب تک پرائیوٹ اسکولوں میں ان سے 5 فیصد فیس کم لی جائے گی۔ غریب بچے انگلش میڈیم اسکولوں میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرشانت کشور نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بہار کی حالت زار کی آخری دیوالی اور چھٹھ ہوگی۔ چھٹھ کے بعد سارن کے نوجوانوں کو 10 سے 12 ہزار روپے کی مزدوری کرنے کے لئے اپنا گھر ۔خاندان چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔ پورے بہار سے ایسے پچاس لاکھ نوجوانوں کو واپس بلایا جائے گا اور انہیں یہاں 10 سے 12 ہزارروپے کے روزگار دیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande