مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں بارش کی پیش گوئی، زرعی سرگرمیوں کے لیے حالات بہتر
مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں بارش کی پیش گوئی، زرعی سرگرمیوں کے لیے حالات بہتر اورنگ آباد، 20 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ خطے میں 21 ستمبر سے 23 ستمبر کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے
IMD  PREDICTS IMPROVEMENT, SHOWERS LIKELY IN MARATHWADA


مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں بارش کی پیش گوئی، زرعی سرگرمیوں کے لیے حالات بہتر

اورنگ آباد، 20 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ خطے میں 21 ستمبر سے 23 ستمبر

کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس عرصے میں خطے کے تمام آٹھ اضلاع اورنگ

آباد، جالنہ، بیڑ، پربھنی، ناندیڑ، لاتور، عثمان آباد اور ہنگولی میں گرج چمک اور

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حالیہ

دنوں میں طوفانی گردش کی شدت کم ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ ہلکا پڑا ہے، جس کے

باعث حالات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ جنوب مغربی

مانسون کی واپسی جاری ہے اور شدید بارش کا فعال مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔

اورنگ

آباد اور جالنہ میں 21 سے 23 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،

جبکہ بیڑ میں بھی اسی مدت میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ پربھنی اور ہنگولی میں

الگ تھلگ مقامات پر بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ ناندیڑ میں 21 اور 22 ستمبر کو

بارش کے آثار ہیں جبکہ لاتور اور عثمان آباد میں تین دن تک بارش کی پیشن گوئی ہے۔

گزشتہ

ہفتے کی موسلا دھار بارش سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خطے کے دس پروجیکٹس سے 1.51 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جن

میں ناندیڑ کے وشنوپوری ڈیم سے سب سے زیادہ اخراج ہوا ہے۔ بڑے آبپاشی منصوبوں میں

پانی کا ذخیرہ 94.36 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

زرعی

برادری کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرج چمک کے موسم میں کھیتوں میں احتیاطی تدابیر

اختیار کریں، فصلوں کو بارش سے محفوظ رکھیں، کھیتوں سے زائد پانی نکالیں اور بجلی

گرنے کے خدشے کے وقت کھیتوں میں جانے سے گریز کریں۔ کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ

وہ اس دوران کھاد یا اسپرے کے بجائے فصلوں اور جانوروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande