فائرنگ سے نوجوان زخمی، پولیس تفتیش میں مصروف
مشرقی سنگھ بھوم، 18 ستمبر (ہ س)۔ باغ بیڑا تھانہ علاقہ کے تحت گاندھی نگر میں بدھ کی رات ایک جھگڑے کے دوران بادل نامی بدمعاش نے پوپو منڈا پر گولی چلا دی۔ پوپو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے علاج کے لیے ٹی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت
Youth injured in shooting; police investigating incident


مشرقی سنگھ بھوم، 18 ستمبر (ہ س)۔ باغ بیڑا تھانہ علاقہ کے تحت گاندھی نگر میں بدھ کی رات ایک جھگڑے کے دوران بادل نامی بدمعاش نے پوپو منڈا پر گولی چلا دی۔ پوپو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے علاج کے لیے ٹی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پوپو منڈا گھر میں آرام کر رہا تھا کہ ملزم بادل وہاں پہنچا اور اچانک فائرنگ کر دی۔ گولی پوپو کے جنسی اعضاءمیں لگی۔ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

عینی شاہد گڑیا نے بتایا کہ بادل نے اچانک آکر پوپو پر دو گولیاں چلادیں۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی توقیر عالم جائے وقوعہ پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک گولی کا ڈبہ برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande