بہار میں محض 5 روپے کے لیے 70 سالہ محسن کا قتل
بہار میں محض 5 روپے کے لیے 70 سالہ محسن کا قتلجہان آباد، 18 ستمبر(ہ س)۔ بہار میں روزانہ قتل کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ جہان آباد کے علاقے کاکو میں پیش آیا جہاں محض پانچ روپے کے لیے سبزی فروش کاقتل کر دیا گیا۔ قتل سے مشتعل لوگوں نے
بہار میں 5 روپے کے لیے 70سالہ محسن کا قتل


بہار میں محض 5 روپے کے لیے 70 سالہ محسن کا قتلجہان آباد، 18 ستمبر(ہ س)۔ بہار میں روزانہ قتل کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ جہان آباد کے علاقے کاکو میں پیش آیا جہاں محض پانچ روپے کے لیے سبزی فروش کاقتل کر دیا گیا۔ قتل سے مشتعل لوگوں نے لاش کو جہان آباد-ایکنگر سرائے مین روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔مرنے والے کسان کی شناخت کاکو تھانہ علاقہ کے پکھن پورہ گاؤں کے 70 سالہ محسن عالم کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ حسب معمول اپنے کھیت کی سبزی فروخت کرنے بازار آیا تھا۔اسی دوران بازار سمیتی کے ایجنٹ وکی پٹیل نے محسن عالم (متوفی) سے رقم کا مطالبہ کیا۔ محسن عالم نے انہیں 10 روپے دیے، وہ اتنے پیسوں سے نہیں مانا اور 15 روپے کا مطالبہ کرنے لگا۔ جس پر محسن عالم (مقتول) اور وکی پٹیل (ملزم) کے درمیان جھگڑ ا بڑھ گیا اور اس نے محسن عالم (مقتول) کے سینے پر ایک زور دار گھونسا ماردیا جس سے محسن عالم (مقتول) وہیں پر گڑ پڑے۔ واقعہ کے بعد وکی پٹیل (ملزم ) موقع سے فرار ہوگیا۔ قریب کے لوگوں نے محسن عالم (مقتول) کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اٹھنے سے قاصر رہے کیونکہ موقع پر ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔ مشتعل لوگوں نے جہان آباد-ایکنگرسرائے مین روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande