انکاونٹر میں دو بدنام زمانہ بدمعاش گرفتار، پولیس کی گولی سے زخمی ہوئے
فیروز آباد، 18 ستمبر (ہ س)۔ فیروز آبادکے رام گڑھ پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات دیر گئے ایک انکاونٹر میں دو بدنام ای-رکشا چوروں کو گرفتار کیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزمان کو پولیس کی حراست میں علاج کے لیے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈن
2 E-ricshaw thieves arrested in shootout; one injured by gunfire


فیروز آباد، 18 ستمبر (ہ س)۔ فیروز آبادکے رام گڑھ پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات دیر گئے ایک انکاونٹر میں دو بدنام ای-رکشا چوروں کو گرفتار کیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزمان کو پولیس کی حراست میں علاج کے لیے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) تریگن بسین نے بتایا کہ 16 ستمبر کو عامر ولد محمد اشرف ساکن کوہ نور روڈ گلی نمبر 15، تھانہ رام گڑھ اور راحیل ولد رئیس ساکن امبیڈکر پارک ٹیوب ویل والی گلی، تھانہ تھانہ رام گڑھ اور 25 اگست کو برج راج ولد امر سنگھ ساکن سمراٹ نگر ٹیوب ویل وای گلی تھانہ رام گڑھ نے بھی ای -رکشہ چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

انہوں نے بتایاکہ تفتیش کے دوران ملزم نیرج اور ریتک عرف راہل کے نام سامنے آئے۔رام گڑھ تھانہ انچارج سنجیو کمار دوبے بدھ کی دیر رات پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ انہیں اطلاع ملی کہ بائی پاس روڈ سے فیکٹری ایریا کی طرف جانے والی کچی سڑک پر دو مشکوک افراد کھڑے ہیں اور سات ای رکشے فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تھانہ انچارج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس میں دونوں ملزمان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

زخمی ملزمان کے قبضے سے 315 بور کے 02 غیر قانونی پستول، 315 بور کے 02 زندہ کارتوس، 315 بور کے 04 خالی کارتوس، 06 مسروقہ ای رکشہ اور چوری میں استعمال ہونے والے01 ای رکشہ سمیت کل 07 ای رکشے (05 لوڈر، 02 مسافر) برآمد کر لیے گئے۔ زخمی ملزمان کی شناخت نیرج ولد پپو ساکن صوفی پور تھانہ بسئی محمد پور اور ریتک عرف راہل ولد ڈال چند ساکن چارباغ رام نگر تھانہ لائن پار کے طور پر کی گئی ہے جو مختلف مقامات سے ای- رکشا چوری کرنے کے واقعات میں مطلوب ملزم ہیں۔

اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزمان کو علاج کے لیے پولیس کی تحویل میں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande