نئی دہلی،18ستمبر (ہ س )۔
شمالی دہلی میں تقریباً 9 ملین لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل نے آئندہ رام لیلا، درگا پوجا اور دیگر تہواروں کے لیے 24 گھنٹوں کے اندر’تتکال (فوری) بجلی کنکشن فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے۔
ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل سے’تتکال‘ عارضی بجلی کنکشن لینے کے خواہشمند صارفین کو کمپنی کے 24x7ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 19124 پر رابطہ کرنا ہوگا یاوہ اپنے قریبی ڈویڑنل آفس میں کسٹمر کیئر سنٹر جا کرکچھ آسان رسمی کارروائی مکمل کرکے اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کی آفیشل ویب سائٹ www.tatapower-ddl.com پر بھی عارضی کنکشن کے لیے آن لائن درخواست اور ادائیگی کر سکتے ہیں۔
صارفین کے لیے عارضی تتکال درخواست کے عمل اور تجربے کو آسان بنانے کے لیے زونل دفاتر میں میٹرز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ صارفین کو ڈیمانڈ نوٹ کے ساتھ درخواست کرنا ہوگا اور ایسا کرنے کے دو گھنٹے کے اندرہی صارفین کی ضرورت کے مطابق ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کی ٹیم میٹر انسٹال کردے گی۔
ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل آنے والے تہواروں کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ کے دوران سیکورٹی یقینی بنانے کی تیاری پر بھی زور دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی ٹیمیں بجلی کے کھمبوں،ا سٹریٹ لائٹس، ٹاورز، تاروں، سب اسٹیشنوں اور فیڈر پلرز کی جانچ کرکے کسی بھی ممکنہ خطرے کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کر رہی ہے۔ کمپنی نے صارفین سے بھی اپنی وائرنگ کے ساتھ محتاط رہنے اور کسی بھی طرح کی لاپرواہی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ ایسا نہ کرنے پر حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ مزید برآں، لوگوں اور الیکٹرک آلات کی حفاظت کے لیے ای ایل سی بی (ارتھ لیکیج سرکٹ بریکر) لگانا بھی ضروری ہے، جو بجلی کے جھٹکوں اور کرنٹ کی وجہ سے آگ لگنے جیسے حادثات کو روک محفوظ رکھ سکتا ہے۔
اس بارے میں ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے آنے والے تہواروں رام لیلا، درگا پوجا وغیرہ کے پیش نظر صارفین کے لئے عارضی بجلی کنکشن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ خواہشمند صارفین کے ذریعہ تمام متعلقہ رسمی کارروائی مکمل کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر انہیں بجلی کنکشن فراہم کرا دیئے جائیں گے۔ شادی بیاہ جیسی تقریبات کے لئے بھی اس طرح کے کنکشن لیے جاسکتے ہیں۔ ساتھ ہی آئندہ تہوار سیزن کے مد نظر کسی بھی حادثے کے اندیشے سے نپٹنے کے لئے ہماری ٹیموں کو اضافی احتیاط برتنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تہواروں کے موسم میں منظم بندوبست ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سبھی اس دوران محفوظ رہتے ہوئے تہواروں سے لطف اندوز ہوں گے۔
ڈسکام نے اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں اپنے آپریشنز اور مینٹیننس ٹیموں کو الرٹ رکھنا اہم ہے تاکہ آنے والے تہوار کے موسم میں صارفین کے لیے قابل اعتماد بجلی سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais