نئی دہلی ،18ستمبر (ہ س )۔
غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار کا انعقاد کرتا ہے۔ اس مرتبہ یہ سمینار اردو کے دو سب سے فعال ادارے غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ سمینار کا افتتاح 19/ ستمبر کو صبح 10/بجے ایوان غالب میں ہوگا۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال استقبالیہ کلمات پیش کریں گے۔ سمینار کا افتتاح جناب خواجہ محمد شاہد کریں گے۔ پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی تعارفی کلمات اور پروفیسر احمد محفوظ کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور صدارت پروفیسر عبدالحق کی ہوگی۔ شکریہ کی رسم میں ادا کروں گا۔ اسی روز دو اجلاس 2:30 اور 4:00 بجے ہوں گے۔ بقیہ اجلاس 20 اور 21/ ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر کتاب میلا کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں شریک ہونے والے پبلشرز کے نام اس طرح ہیں: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، غالب انسٹی ٹیوٹ، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاو¿س، عرشیہ پبلی کیشنز، نامک پبلی کیشنز، ایم آر پبلی کیشنز۔ تکنیکی اجلاس کے صدور، مقالہ نگار اور ناظم کی تفصیل اس طرح ہے:
صدور اجلاس: ڈاکٹر خالد علوی، پروفیسر چندر شیکھر، پروفیسر فاروق بخشی، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر اخلاق احمد آہن، پروفیسر ابوبکر عباد، پروفیسر ارشاد نیازی، پروفیسر سید کلیم اصغر، پروفیسر پرویز احمد اور ڈاکٹر مہتاب جہاں۔
ناظم اجلاس: جناب سید انوار صفی، جناب محمد رضوان خان، جناب ذبیح اللہ،جناب محمد ابصار،محترمہ سیمیں فلک، جناب شاہنواز خان،جناب ز بیر خان،محترمہ خوشبو پروین، محترمہ صائمہ ثمرین،جناب سیف اظہر، محترمہ انزلہ فاروقی۔
مقالہ نگار: محترمہ بی بی روزیدہ مارائی، محترمہ بی بی عائشہ صدیقہ علی محمد (ماریشس)، جناب مظفرحقبردیف(ازبکستان)،ڈاکٹر علی خان دوشنبہ،محترمہ شیرین دوشنبہ(تاجکستان)،جناب غلام علی، جناب محمد مدثر (جے ایم آئی)، محمد فیصل خان، محترمہ تزکیہ عذرا (ڈی یو)،جناب نوید رضا، جناب صدام حسین (جے این یو)، محترمہ زینب رحمٰن، محترمہ نکہت (اے ایم یو)، جناب محمد فرید، محترمہ تبسم کوثر (مانو، حیدرآباد)، جناب شیخ شامر عرفات (حیدر آباد یونیورسٹی) محترمہ نکہت زہرا، محترمہ ثوبیہ صدیقی (لکھنو¿ یونیورسٹی)، جناب محمد سلطان (پنجاب یونیورسٹی)، جناب محمد گل نواز ربانی (بی این یو، مادھے پورا)، محترمہ صبا نعیم (الٰہ آباد یونیورسٹی)، جناب انصاری رحمت جہاں حَسین الدین (گجرات یونیورسٹی)، جناب پیرزادہ محمد زاہد (کشمیر یونیورسٹی)، جناب عمران (ایچ ایس جی سی یو، ساگر)، جناب خضر احمد (مگدھ یونیورسٹی)، محترمہ نور صبا(بی آر اے بی یو، مظفر پور)، جناب محمد منتظر عالم (آسام یونیورسٹی)، جناب عرفان عارف (سی سی یو میرٹھ)، جناب محمد ساجد (عالیہ یونیورسٹی)، جناب فیضان احمد (کلکتہ یونیورسٹی)، جناب ذبیح اللہ آزاد (ممبئی یونیورسٹی)، جناب احمد رضا نائیک (کرناٹک یونیورسٹی)، محترمہ عائشہ حسن (پٹنہ یونیورسٹی)، جناب محمد اسلم آزاد (وی کے یو آرہ)، جناب عبد اللہ (کے ایم سی ایل یو، لکھنو¿)، جناب محمد حبیب الرحمٰن(جے پی یو، چھپرا)، جناب محفوظ عالم (بی ایچ یو)محترمہ نادیہ خان (ڈی ڈی یو گورکھپور یونیورسٹی)، محترمہ شیریں فاطمہ (روہیل کھنڈ یونیورسٹی)، محترمہ مہرالنسا(پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ)، جناب فرحان بیگ (ایم جی ایم یونیورسٹی، اورنگ آباد)، جناب محمد رکن الدین (جے پور، راجستھان)۔ اپنی نوعیت کے منفرد سمینار ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais