نئی دہلی ،18ستمبر (ہ س )۔
ڈینٹسٹری فیکلٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایم سی ڈی اسکول، ابوالفضل انکلیو،جامعہ نگرمیں 17ستمبر کو ڈینٹل چیک اپ اور ریفریل کیمپ لگایا۔کیمپ کا مقصد بچوں میں منھ کی صفائی و صحت سے متعلق بیداری عام کرنا،اوائل عمر میں دانتوں سے متعلق عام مسائل کی شناخت کرنا اور حوالہ جاتی خدمات فراہم کرنا تھا۔کیمپ میں کل دوسو بیس طلبہ کی جانچ کی گئی۔ ڈینٹسٹری فیکلٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ماہرین کی ٹیم نے طلبہ کا تفصیلی اورل ایکزامینشین کیا۔طبی چیک اپ کے علاوہ منھ کی صفائی سے متعلق بچوں کی رہنمائی کی گئی اور برش کرنے کا درست طریقہ بھی بتایا گیا۔ کھانے کی صحت مند عادات اور باضابطہ ڈینٹل نگہ داشت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بیداری ٹاک کا اہتمام بھی کیاگیا۔
کیمپ کے انعقاد کو لے کر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے مثبت تاثرات ملے۔ لوگوں نے اس اقدا م کی تعریف کی اور باقاعدگی سے ایسے کیمپ منعقد کرنے کی درخواست کی۔ اس سرگرمی سے صرف دانتوں سے متعلق تشویشات کو فوری طورپر حل نہیں کیا گیا بلکہ منھ کی صحت سے متعلق تدارکی تدابیر کی اہمیت کے سلسلے میں بچوں میں حساسیت پیدا ہوئی ہے۔
ڈینٹسٹری فیکلٹی بچوں کے لیے ایسے ڈینٹل چیک اپ کیمپ منعقد کرتی رہی ہے۔یہ کیمپ منھ کی بیماریوں کو شروع میں ہی تشخیص کرنے پر زور دیتے ہیں اور باقاعدہ ڈینٹل ہیلتھ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں نیز بچوں میں منھ کی صفائی وصحت کو بہتر کرنے کے لیے بروقت طبی علاج میں بھی مدد بہم پہنچاتے ہیں۔ان جملہ سرگرمیوں کا دیر پا اثر ہوتاہے اور اسکول جانے والے بچوں میں منھ کی صفائی و صحت سے متعلق بہتر عادات اختیار کرنے میں معاونت کرتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais