بولیرو کی ٹکر سے نہر میں گرے تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔ ریسکیو کرکے لاشیں نکالی گئیں
بھنڈ، 17 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے اسوار تھانہ علاقے میں منگل کی رات ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ بولیرو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان نہر میں گر گئے۔ تینوں افراد نہر میں ڈوب گئے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو کرکے تینو
موٹر سائیکل سوار بولیرو کی زد میں آکر نہر میں جا گرا۔


بھنڈ، 17 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے اسوار تھانہ علاقے میں منگل کی رات ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ بولیرو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان نہر میں گر گئے۔ تینوں افراد نہر میں ڈوب گئے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو کرکے تینوں کی لاشیں نکالیں۔ پولیس نے بدھ کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔ فی الحال پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دیر رات برہا گاوں پل کے قریب پیش آیا۔ دتیا ضلع کے ہیتم پورہ کے رہنے والے 40 سالہ راجندر سنگھ چوہان اپنے دوستوں امر سنگھ چوہان اور چننی لال کے ساتھ منگل کو لہار کے راوت پورہ سنی گاوں میں دعوت پر آئے تھے۔ اسی شام تینوں موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران اسوار تھانہ علاقہ میں برہا نہر کے پاس سینوڑھا کی طرف جا رہی ایک تیز رفتار بولیرو کار نے بائک کو ٹکر مار دی۔ تینوں نہر میں گر کر ڈوب گئے۔ گاوں والوں نے ابتدائی طور پر تلاش کی لیکن وہ انہیں تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسوار تھانے کے انچارج نیتیندر ماوائی پولیس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے رات 10 بجے کے قریب تلاش شروع کی۔

کچھ دیر بعد راجندر سنگھ چوہان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی۔ آدھی رات تک جاری رہنے والی تلاش میں امر سنگھ کی لاش ملی۔ بدھ کی صبح 5 بجے شروع ہوئی تلاشی کے دوران چننی لال کی لاش بھی صبح 8 بجے کے قریب ملی۔ تھانہ انچارج نتیندر موائی نے بتایا کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بولیرو گاڑی کی تلاش جاری ہے اور کیس کی جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande