وزیر اعظم نریندر مودی کے 75 ویں یوم پیدائش پر حضرت نظام الدین اولیاءکی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی
نئی دہلی،17ستمبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان سید شاہنواز حسین نے صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاءکے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے اور وزیر اعظم کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کے
مزار


نئی دہلی،17ستمبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان سید شاہنواز حسین نے صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاءکے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے اور وزیر اعظم کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔ عقیدت مندوں اور مومنین کی بڑی تعداد مزار پر موجود تھی۔

سید شاہنواز حسین نے آج سہ پہر تین بجے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءپر حاضری دی اور وزیراعظم کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر چادر اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ ان کی لمبی عمر کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکے عقیدت مندوں اور پیروکاروں کی بڑی تعداد درگاہ پر موجود تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکے مزار پر نہایت خلوص اور جذبے کے ساتھ حاضری دینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے مزار پر چادر اور پھول بھی چڑھائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande