کوڑا کھانے پر مجبور گﺅ ماتا، مودی جی کے یومِ پیدائش پر بی جے پی سے پوچھ رہی ہیں،ہمیں اپنا گھر کب ملے گا؟ :سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 17ستمبر(ہ س)۔عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر دہلی میں سڑکوں پر کوڑا کھانے پر مجبور گئو ماتا کو ان کا اپنا گھر دلانے کے لیے ایک منفرد کیمپین چلایا۔ آپ دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں منعقدہ اس کیمپین کے
کوڑا کھانے پر مجبور گﺅ ماتا، مودی جی کے یومِ پیدائش پر بی جے پی سے پوچھ رہی ہیں،ہمیں اپنا گھر کب ملے گا؟ :سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 17ستمبر(ہ س)۔عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر دہلی میں سڑکوں پر کوڑا کھانے پر مجبور گئو ماتا کو ان کا اپنا گھر دلانے کے لیے ایک منفرد کیمپین چلایا۔ آپ دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں منعقدہ اس کیمپین کے دوران کارکنان نے علامتی طور پر ایک گائے کو ساتھ لے کر پیدل مارچ کیا اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی رہائش گاہ تک پہنچے۔ اس دوران راستے میں ملنے والی گایوں کو پٹہ بھی پہنایا گیا جس پر لکھا تھا کہ گئو ماتا وزیر اعظم کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ سوال پوچھ رہی ہیں کہ ہمیں اپنا گھر کب ملے گا؟ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر بی جے پی والے کیک کھا رہے ہیں، لیکن ہماری گئو ماتا جگہ جگہ کوڑا کھا رہی ہیں۔ اس کیمپین کے ذریعے ہم نے بی جے پی حکومت اور سی ایم ریکھا گپتا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ان کے دل میں گایوں کے لیے ہمدردی پیدا ہو اور انہیں گئوشالہ میں بھیج کر چارے کا انتظام کیا جائے۔ سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج وزیر اعظم جی کا یوم پیدائش ہے۔ بی جے پی والے کیک کھا رہے ہیں مگر ملک کی راجدھانی دہلی میں ہزاروں گائیں کوڑا کھانے پر مجبور ہیں۔ پوری دہلی میں کوڑا گھروں کے پاس درجنوں گائیں کوڑا کھا رہی ہیں۔ وہ پولیتھین کھا رہی ہیں جو ان کی آنتوں میں پھنس جاتا ہے۔ ان کا پیٹ پھول جاتا ہے اور وہ دردناک موت مرتی ہیں۔ ہم آج وزیر اعظم مودی جی کے یوم پیدائش پر دہلی کی بی جے پی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ اب کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ این ڈی ایم سی، وزیر اعلیٰ، میئر اوپر سے نیچے تک سب بی جے پی کے پاس ہے۔ گائے پکڑنے والے، گئوشالہ میں رکھنے والے اور فنڈ دینے والی مرکزی حکومت بھی بی جے پی کے پاس ہے۔ تو اب ان گایوں کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر گئوشالہ میں گھر ملنا چاہیے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گئو ماتا کو ہندو دھرم میں ماں مانا جاتا ہے۔ آج وہ حکومت سے گزارش کر رہی ہے کہ اسے گھر دیا جائے۔ جہاں کروڑوں روپے مودی جی کے یوم پیدائش کے جشن میں ضائع ہو رہے ہیں، وہیں اگر تھوڑے سے پیسے گئوشالوں کے لیے خرچ ہوں تو ہزاروں گایوں کو گھر مل سکتا ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آج ہم وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی کے گھر آئے ہیں مگر پولیس نے بیریکیڈ لگا دیے۔ ان کی بھی مجبوری ہے، ہم ان سے تنازعہ نہیں چاہتے۔ ہم نے وزیر اعلیٰ کو اپنا علامتی پیغام دے دیا ہے۔ جب یہ پیغام سی ایم ریکھا گپتا اور وزیر اعظم تک پہنچے گا تو ہمیں لگتا ہے کہ گایوں کو دیکھ کر ان کے دل میں ہمدردی جاگے گی اور ہزاروں گایوں کو گھر مل سکے گا۔ادھر ایم سی ڈی میں آپ کے لیڈر آف اپوزیشن انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی کی چار انجن والی حکومت سے گائے پوچھ رہی ہے کہ ہمیں بھی اپنا گھر کب ملے گا؟ ملک کی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر رہنے والی گایوں نے بھی آج وزیر اعظم نریندر مودی جی کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ سناتن دھرم میں گائے کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے،لیکن آج حالات یہ ہیں کہ یہ گئوماتا سڑکوں پر بھٹکنے پر مجبور ہیں، بھوک سے تڑپ کر کچرے میں سے اپنا پیٹ بھر رہی ہیں۔ مودی جی! آپ کے یوم پیدائش اور اس سیوا پکھواڑا پر ملک کی گایوں کو بھی ان کا حق دیجیے، انہیں سڑکوں سے محفوظ گھر میں پہنچائیے۔ گائے ہماری ثقافت، ہماری آستھا اور ہماری پہچان ہے۔ ان کی خدمت صرف نعرے میں نہیں بلکہ زمین پر دکھنی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande