آپ کی پنجاب حکومت کا ’مشن چڑدی کلا‘ نہایت متاثر کُن:کیجریوال
پنجاب نے ایک خاندان بن کر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کی مثال قائم کی ہے: منیش سسودیانئی دہلی، 17ستمبر(ہ س)۔وزیراعلیٰ بھگونت مان کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے سیلاب سے تباہ ہوچکے پنجاب کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے
پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا ملک کے ساتھ غداری، ہر بھارتی غصے میں ہے:کیجریوال


پنجاب نے ایک خاندان بن کر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کی مثال قائم کی ہے: منیش سسودیانئی دہلی، 17ستمبر(ہ س)۔وزیراعلیٰ بھگونت مان کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے سیلاب سے تباہ ہوچکے پنجاب کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے مشن چڑدی کلا کی شروعات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ بھگونت مان نے اس مشن کا آغاز کرتے ہوئے ملک و بیرونِ ملک بسنے والے تمام پنجابی بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر پنجاب کی مدد کریں۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے سیلاب سے متاثر پنجاب کو دوبارہ رنگلا پنجاب بنانے کے مقصد سے شروع کیے گئے اس مشن کے لیے وزیراعلیٰ بھگونت مان کے اقدام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے مشن چڑدی کلا کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ پنجابی عوام کے ٹوٹے خوابوں کو جوڑنے اور پنجاب کو پھر سے رنگلا پنجاب بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔اروند کیجریوال نے ایکس پر کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک متاثر کن مشن شروع کیا ہے چڑدی کلا۔ پنجاب کی یہی پہچان ہے کہ چاہے کتنی ہی بڑی مصیبت کیوں نہ آئے، پنجابی اپنے حوصلے اور چڑدی کلا کے دم پر نہ صرف خود کھڑے ہوتے ہیں بلکہ دوسروں کا بھی ہاتھ پکڑ کر انہیں باہر نکالتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر اس مشن میں شامل ہوں، ٹوٹے خوابوں کو جوڑیں اور اپنے پنجاب کو دوبارہ رنگلا پنجاب بنائیں۔ آپ بھی دل کھول کر پنجاب کی مدد کریں۔اروند کیجریوال نے ایک اور ویڈیو ایکس پر شیئر کی ہے جس میں سیلاب کا پانی اترنے کے بعد گھروں، اسکولوں اور سڑکوں پر جمی ہوئی ریت اور مٹی کی تہہ کو عام آدمی پارٹی کے رضاکار مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر صاف کرتے دکھ رہے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار قدرت نے پنجاب پر بہت بڑا قہر ڈھایا ہے۔ ہزاروں کھیتوں پر ریت کی موٹی تہہ جم گئی ہے، اسکولوں اور گھروں میں کیچڑ بھر گیا ہے، لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن یہ پنجاب ہے، یہاں کے لوگ مشکلات سے ٹوٹتے نہیں بلکہ اور زیادہ مضبوط ہوکر کھڑے ہوتے ہیں۔ پنجاب پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہوکر پھر سے کھڑا ہوگا۔ ادھر آپ کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے ایکس پر کہا کہ بدھ کے روز پنجاب حکومت نے مشن چڑدی کلا کی شروعات کی، جو پنجاب کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ہر مشکل کو پار کرنے کے لیے ایک متاثر کُن قدم ہے۔چڑدی کلا یعنی مصیبت میں بھی بلند حوصلہ قائم رکھنا۔ یہی ہے پنجاب کی زمین گرو¶ں، پیروں اور شہیدوں کی سرزمین کی اصل پہچان۔ منیش سسودیا نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھی پنجاب نے ایک خاندان بن کر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس بحران کو پار کریں اور پنجاب کو دوبارہ نئی بلندیوں پر لے جائیں۔ مشن چڑدی کلا میں آپ سب تعاون دیں اور پنجاب کو دوبارہ کھڑا کرنے میں مدد کریں۔قابلِ ذکر ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کر کے مشن چڑدی کلا کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ملک و بیرونِ ملک میں رہنے والے پنجاب کے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مشن چڑدی کلا کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔پیارے پنجابی بھائیو! گزشتہ دنوں پنجاب نے صرف سیلاب کا خوفناک منظر ہی نہیں دیکھا بلکہ لاکھوں لوگوں کے خواب بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔ آئیے، ہم سب مل کر اس مشکل گھڑی میں پنجاب کا ہاتھ تھامیں اور دل کھول کر پنجاب کی مدد کریں۔ تعاون کرنے کے لیے rangla.punjab.gov.in پر جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande