ایشیا کپ 2025 : بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنوں سے شکست دے دی، تنزید حسن اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی
ایشیا کپ 2025 : بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنوں سے شکست دے دی، تنزید حسن اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی ابوظہبی، 17 ستمبر (ہ س)۔ ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے نویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنوں سے شکست دے کر ٹورنا
ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔


ایشیا کپ 2025 : بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنوں سے شکست دے دی، تنزید حسن اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی

ابوظہبی، 17 ستمبر (ہ س)۔ ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے نویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 154 رن بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 146 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن تمیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ سیف حسن نے مڈل آرڈر میں 30 رن جوڑے جبکہ کپتان لٹن داس نے 25 رن کا تعاون دیا۔ افغانستان کی جانب سے نور احمد سب سے کامیاب گیندباز رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات اچھی رہی۔ سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز نے 35 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 30 رن بنائے لیکن مڈل آرڈر میں مسلسل وکٹ گرنے سے افغانستان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ کپتان راشد خان نے کچھ دھماکہ خیز شاٹس کھیلے، لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کر سکے۔

بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے دباو برقرار رکھا۔ رشاد حسین اور تسکین احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان اور دیگر گیندبازوں نے بھی افغان بلے بازوں کو اپنی درست لائن اور لینتھ سے کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

افغانستان کو آخری اوورز میں تیز رن کی ضرورت تھی لیکن بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 146 تک محدود کر دیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹورنامنٹ میں سپر فور میں پہنچنے کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande