اپالو ٹائرز ٹیم انڈیا کا نیا اسپانسربنا
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپالو ٹائرز کو ٹیم انڈیا کا نیا بڑا اسپانسر قرار دیا ہے۔ اب تمام میچوں میں ہندوستانی مرد اور خواتین کی ٹیم کی جرسی پر اپولو ٹائر کا لوگو نظر آئے گا۔ یہ معاہدہ مارچ 2028 تک چ
اپالو ٹائرز ٹیم انڈیا کا نیا اسپانسربنا


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپالو ٹائرز کو ٹیم انڈیا کا نیا بڑا اسپانسر قرار دیا ہے۔ اب تمام میچوں میں ہندوستانی مرد اور خواتین کی ٹیم کی جرسی پر اپولو ٹائر کا لوگو نظر آئے گا۔ یہ معاہدہ مارچ 2028 تک چلے گا۔

گروگرام میں مقیم اپولو ٹائرز نے 579 کروڑ روپے کی بڑی بولی لگا کر کینوا اور جے کے سیمنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی کو ہر گھریلو یا دو طرفہ میچ پر تقریباً 4.77 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دیگر ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس میں یہ رقم تقریباً 1.72 کروڑ روپے فی میچ ہوگی۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے منگل کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ اپولو ٹائرز کی ٹیم انڈیا میں شمولیت ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ صرف ایک معاہدہ نہیں ہے بلکہ اعتماد کی شراکت داری ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی قدم ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کی مقبولیت اور اپالو ٹائرز کی شناخت مل کر بڑی کامیابیاں لائے گی۔

اپالو ٹائرز کے نائب صدر نیرج کنور نے کہا کہ کرکٹ ملک کا سب سے بڑا کھیل ہے۔ ٹیم انڈیا کا حصہ بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے برانڈ کو مضبوط کرے گی اور کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande