میکسویل نے ون ڈے سے ریٹائر ہونے کے باوجود وکٹوریہ کے لیے 50 اوور کی کرکٹ میں واپسی کی
ملبورن، 16 ستمبر (ہ س)۔ آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکسویل (36) نے اس سال کے شروع میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن اس کے باوجود وہ نیوزی لینڈ کی آئندہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کے لئے اپنی ریاست وکٹوریہ کے لیے 50 اوور کی کرکٹ کھیلت
آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکسویل


ملبورن، 16 ستمبر (ہ س)۔

آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکسویل (36) نے اس سال کے شروع میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن اس کے باوجود وہ نیوزی لینڈ کی آئندہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کے لئے اپنی ریاست وکٹوریہ کے لیے 50 اوور کی کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ میکسویل کو نئے سیزن کی ڈین جونز ٹرافی کے پہلے دو میچوں کے لیے 14 رکنی وکٹوریہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹوریہ کی ٹیم بدھ اور جمعہ کو ایلن بارڈر فیلڈ میں کوئنز لینڈ اور تسمانیہ سے ٹکرائے گی۔ میکسویل نے مارچ 2022 سے وکٹوریہ کے لیے صرف ایک لسٹ اے میچ کھیلا ہے جو کہ گزشتہ سال اکتوبر میں نیو ساوتھ ویلز کے خلاف تھا۔

ٹی- 20 انٹرنیشنل ٹیم میں شامل میٹ شارٹ بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جولائی میں میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کھیلنے کے بعد سے میدان نہیں لیا تھا۔ کپتان ول سدرلینڈ پہلا میچ کھیلنے کے بعد انڈیا اے ٹیم میں شامل ہونے کے لیے لکھنؤ روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد پیٹر ہینڈزکومب ٹیم کی قیادت کریں گے۔

وہیں نوجوان بلے باز اولیور پیک اور اسپنر ٹوڈ مرفی اس وقت انڈیا اے کے دورے پر ہیں۔ ہیری ڈکسن اور سیم ایلیٹ دونوں میچز کھیلنے کے بعد ہندوستان روانہ ہوں گے جہاں وہ 30 ستمبر سے کانپور میں ہونے والے 50 اوور کے میچوں میں آسٹریلیا اے کے لیے کھیلیں گے۔ دوسری جانب کوئنز لینڈ کی کپتانی مارنس لیبوشین کریں گے۔ ٹیم بدھ کو وکٹوریہ اور اتوار کو ویسٹرن آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔ تیز گیندبازیویئر بارٹلیٹ انڈیا اے کے ساتھ ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ مارک سٹیکیٹی (ہیمسٹرنگ) اور کالم وِڈلر (اسٹریس فریکچر) زخمی ہیں۔ ٹیسٹ سلامی بلے باز عثمان خواجہ بھی رواں ہفتے 50 اوور کے میچ نہیں کھیلیں گے اور شیلڈ سیزن اور ایشز سیریز کے لیے خود کو تیار کریں گے۔

نیو ساوتھ ویلز کے سابق آل راونڈر ہیڈن کیر اور انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ہیو وائبگن کوئینز لینڈ کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ زخمی ایرون ہارڈی کی جگہ لچلن ہرنی کو پہلی بار آسٹریلیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹوریہ ٹیم: ول سدرلینڈ، پیٹر ہینڈزکومب، بلیک میکڈونالڈ، کالم اسٹو، کیمرون میک کلور، ڈیوڈ موڈی، گلین میکسویل، ہیری ڈکسن، مارکس ہیرس، میٹ شارٹ، مچ پیری، سیم ایلیٹ، سیم ہارپر، ٹام راجرز۔ کوئنز لینڈ کی ٹیم: مارنس لیبوسگن (کپتان)، جیک کلیٹن، بینجی فلوروس، لیکلن ہرنے، ہیڈن کیر، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، گروندر سندھو، ٹام اسٹریکر، مچل سویپسن، ہیو وائبگن، جیک وائلڈرمتھ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande