اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت تعلیمی قرض کی رقم اب تمام درخواست دہندگان کے لیے سود سے پاک : نتیش کمار
پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔بہار میں اب سے چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے مسلسل مختلف اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روز ایک اوراعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈ
اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت تعلیمی قرض کی رقم اب تمام درخواست دہندگان کے لیے سود سے پاک : نتیش کمار


پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔بہار میں اب سے چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے مسلسل مختلف اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روز ایک اوراعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم 02 اکتوبر 2016 سے ان طلبہ کے لیے لاگو ہے جنہوں نے بہار میں 07 نشچے یوجنا کے تحت 12ویں جماعت پاس کی ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ 04 لاکھ روپے کا تعلیمی قرض عام درخواست دہندگان کو 04 فیصد شرح سود پر اور خواتین، معذور اور ٹرانس جینڈر درخواست دہندگان کو صرف 01 فیصد شرح سود پر دیا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اب اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈا سکیم کے تحت دیے جانے والے تعلیمی قرض کی رقم تمام درخواست دہندگان کے لیے بلا سود ہو گی۔ساتھ ہی 2لاکھ روپے تک کے تعلیمی قرض کو 60 ماہانہ اقساط (5 سال) میںواپس کرنے اور انتظام تھا۔ جسے اب بڑھا کر 84 ماہانہ اقساط (7 سال) میں اور 2لاکھ سے زیادہ رقم کو 84 قسم (07 سال) قسطوں سے بڑھا کر 120 ماہانہ اقساط (10 سال) کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست کے زیادہ سے زیادہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے ایجوکیشن لون میں فراہم کی جانے والی ان سہولیات سے طلبہ کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ زیادہ جوش اور لگن کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ ریاست اور ملک کا مستقبل سنوار سکیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande