ڈوڈہ میں پابندیاں ختم ،2 جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال۔
جموں, 16 ستمبر (ہ س)ضلع ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی گرفتاری کے بعد مجموعی طور پر حالات معمول پر آ چکے ہیں۔ انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 163 کے تحت عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں جبکہ تمام تعلیمی و کاروباری ادارے
Doda


جموں, 16 ستمبر (ہ س)ضلع ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی گرفتاری کے بعد مجموعی طور پر حالات معمول پر آ چکے ہیں۔ انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 163 کے تحت عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں جبکہ تمام تعلیمی و کاروباری ادارے بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد منگل کی صبح سے موبائل فون پر 2 جی انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو ڈوڈہ پولیس نے معراج ملک کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر کے کٹھوعہ جیل منتقل کیا تھا۔ گرفتاری کے دوسرے روز ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 163 کے تحت سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس دوران کُل81 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 70 افراد کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande