جموں و کشمیر میں 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشنگوئی ۔
جموں, 16 ستمبر (ہ س)جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور گرم اور خشک رہا۔وہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، تاہم 20 سے 23 ستمبر تک موسم مجموعی
جموں و کشمیر میں 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشنگوئی ۔


جموں, 16 ستمبر (ہ س)جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور گرم اور خشک رہا۔وہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، تاہم 20 سے 23 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے ترجمان کے مطابق 17 ستمبر تک موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں کہیں تیز بونداباندی ہوسکتی ہے۔ 18 ستمبر کی رات یا 19 ستمبر کی صبح بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے، جس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 20 سے 23 ستمبر تک مطلع صاف اور موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تاہم 24 اور 25 ستمبر کو دوبارہ چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ نے واضح کیا کہ 25 ستمبر تک کسی بڑی موسمی سرگرمی کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande