چلتی ٹرین میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔
ہگلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ پیر کو بارش کی رات اپ کنچن کنیا ایکسپریس کے جنرل ڈبے کے ٹوائلٹ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی نے ماں اور نومولود کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جیسے ہی ہگلی کے کمارکنڈو اسٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود ریلو
چلتی ٹرین میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔


ہگلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ پیر کو بارش کی رات اپ کنچن کنیا ایکسپریس کے جنرل ڈبے کے ٹوائلٹ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی نے ماں اور نومولود کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

جیسے ہی ہگلی کے کمارکنڈو اسٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس افسران کو خبر ملی، ماں اور بچے کو اسٹریچر پر قریبی سنگور رورل اسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور نومولود دونوں کی حالت فی الحال ٹھیک ہے۔

جی آر پی ذرائع نے بتایا کہ پیر کی رات 9.30 بجے کے بعد ہلکی بارش ہو رہی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکار کمارکنڈو اسٹیشن پر کھڑی لوکل ٹرین کو چیک کر رہے تھے۔ تب انہیں اطلاع ملی کہ اپ کنچن کنیا ایکسپریس میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون کا شوہر نین مولا ٹرین کے باہر کھڑا بے بسی سے مدد کی التجا کر رہا تھا۔ وہ لیکٹاؤن علاقہ کا رہنے والا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس خواتین اور شوہر کی موجودگی میں ماں اور بچے کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ اس کے بعد انہیں پولیس کی گاڑی میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دونوں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایسے ناگفتہ بہ حالات میں ریلوے پولیس نے جس طرح مدد کا ہاتھ بڑھایا اس کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande