جموں, 16 ستمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے راکبان درہال ملکاں علاقے میں منگل کے روز پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک ٹاٹا میجک گاڑی درہال روڈ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں نزیرہ بیگم زوجہ منیر محمد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر