بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحد سے ہتھیار برآمد کیے
جموں،16 ستمبر(ہ س)۔ جموں ضلع کے آر ایس پورہ سیکٹر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسسز نے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اسلحہ اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک خودکار رائفل ،اے کے 47 اور ایک میگزین برآمد کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ
Bsf


جموں،16 ستمبر(ہ س)۔

جموں ضلع کے آر ایس پورہ سیکٹر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسسز نے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اسلحہ اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک خودکار رائفل ،اے کے 47 اور ایک میگزین برآمد کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی بارڈر سیکورٹی فورس اور ارنیا پولیس کی مشترکہ کوشش تھی، جو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید برآمدگی یا گرفتاری کے امکانات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande