آندھراپردیش کی پین ندی میں آبی سطح میں اچانک اضافہ سے 17 نوجوان پھنس گئے
حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ آندھراپردیش کی پین ندی میں اچانک پانی آنے سے 17نوجوان پھنس گئے۔ سوماتھلاجھیل سے پانی چھوڑے جانے کے باعث نیلورشہرکی بھگت سنگھ کالونی کے قریب ندی میں پانی کابہاؤبڑھ گیا۔ کل رات جواکھیلنے کے لئے17نوجوان ندی کے علاقہ میں گئے ت
آندھراپردیش کی پین ندی میں اچانک اضافہ سے 17 نوجوان پھنس گئے


حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔

آندھراپردیش کی پین ندی میں اچانک پانی آنے سے 17نوجوان پھنس گئے۔ سوماتھلاجھیل سے پانی چھوڑے جانے کے باعث نیلورشہرکی بھگت سنگھ کالونی کے قریب ندی میں پانی کابہاؤبڑھ گیا۔ کل رات جواکھیلنے کے لئے17نوجوان ندی کے علاقہ میں گئے تھے۔ اچانک پانی بڑھ جانے سے وہ خوفزدہ ہو گئے اور مدد کےلئے پکارنے لگے۔ موقع پرموجود مقامی تلگودیشم قائدین نے یہ معلومات انتظامیہ تک پہنچائی۔آگ بجھانے والے ملازمین،نواب پیٹ پولیس اورریونیوکے عہدیدارموقع پر پہنچے اور پل سے نیچے سیڑھی کے ذریعہ اتر کر بعض افرادکواوپر نکالا۔ فائر بریگیڈ عملے اور نواب پیٹ پولیس نے نیچے اتر کر تلاش اور بچاؤکا کام شروع کردیا ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande