لکھنؤ کے قیصر باغ علاقے میں درخت گرنے سے ایک کی موت
لکھنؤ، 16 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے قیصر باغ تھانہ علاقے میں منگل کی دوپہر ایک درخت کے گرنے سے پانچ افراد دب گئے۔ ان تمام کو بچا کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے د
Tree fell in Lucknow Kaiserbagh area, one dead


لکھنؤ، 16 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے قیصر باغ تھانہ علاقے میں منگل کی دوپہر ایک درخت کے گرنے سے پانچ افراد دب گئے۔ ان تمام کو بچا کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔ چار افراد شدید زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ قیصر باغ تھانہ علاقے کے لاٹوش روڈ فش مارکیٹ میں پیپل کا ایک پرانا درخت گر گیا۔ اس کی زد میں پیڑ سے لگے ایک مکان کی دیوار اور کچھ ٹین شیڈ کی دکانیں گرجانے اور کچھ لوگوں کے اس کے نیچے دب جانے کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ملبے تلے دبے پانچ افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ علی گنج کے تروینی نگر شیلوک کے رہنے والے رام دیوناتھ (70) کی موت ہوگئی۔ اس دوران مچلی محلہ کے رہائشی محمد رضوان، محمدشعیب، ارمان اور ابھیشیک یادو زخمی ہو گئے، ان کا علاج چل رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، ڈویزنل کمشنر روشن جیکب، ضلع مجسٹریٹ وشاکھجی اور پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایم نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande