پنجابی گلوکار منکیرت نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ان کی تعریف کی
لکھنؤ، 16 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب کے مشہور گلوکار من کیرت نے منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ اکھلیش یادو نے انہیں شال اور گلدستہ پیش کر کے ان کو تہنیت پیش کی ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ گلوکار منکیرت
Mankirat meet Akhilesh, praised for helping Punjab flood victims


لکھنؤ، 16 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب کے مشہور گلوکار من کیرت نے منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ اکھلیش یادو نے انہیں شال اور گلدستہ پیش کر کے ان کو تہنیت پیش کی ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ گلوکار منکیرت نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی کافی مقبول ہیں۔ وہ موسیقی کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اب تک 5 کروڑ روپے کی رقم خرچ کرنے پر ان کی تعریف کی۔

اکھلیش یادو نے دارالحکومت لکھنو¿ میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری نے اپنی محنت سے ملک اور بیرون ملک ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ حکومت نے ان کی اس طرح مدد نہیں کی جس طرح کرنی چاہیے تھی۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کسان مخالف، نوجوان مخالف اور خواتین مخالف ہے۔ حراست میں موتیں ہور ہی ہیں۔ فرضی انکاونٹر ہو رہے ہیں۔ خواتین اور بچیاں غیر محفوظ ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جمہوریت میں ووٹوں کی لوٹ کی جا رہی ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کا مسئلہ سنگین ہے۔ اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وہ سب مشکل میں ہیں۔ سیلاب میں بڑی تعداد میں جانور اور انسان بہہ گئے ہیں۔ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو امدادی سامان فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لوگوں کی حفاظت اور جانوروں کے چارے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو جو نقصان ہوا ہے، اس کی تلافی کرے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کے انتظامات کیے جائیں۔ سیلاب کا پانی کم ہونے پر پھیلنے والی تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے پہلے سے انتظامات کیے جائیں۔

اس موقع پر ریاستی صدر شیام لال پال، ایم ایل اے آشو ملک، سابق وزیر تعلیم اقبال محمود، ایم ایل اے فہیم عرفان، سابق ایم ایل اے پردیپ یادو وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande