پروفیسر محمد انور نے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن،سری نگر میں خطبات دئے
پروفیسر محمد انور نے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن،سری نگر میں خطبات دئے علی گرھ، 16 ستمبر (ہ س)۔ اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ علاج بالتدبیر، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے پروفیسر محمد انور نے سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کیمپس میں قائم ریجنل ری
پروفیسر محمد انور


پروفیسر محمد انور نے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن،سری نگر میں خطبات دئے

علی گرھ، 16 ستمبر (ہ س)۔ اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ علاج بالتدبیر، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے پروفیسر محمد انور نے سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کیمپس میں قائم ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کی جانب سے منعقدہ چھ روزہ جاری میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) پروگرام کے دوران دو خطبات دئے۔ یہ پروگرام مرکزی کونسل برائے یونانی طب تحقیق(سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش کے تحت منعقد کیا گیا۔

پروفیسر انور نے اپنے پہلے لیکچر میں ”ریومیٹائڈ آرتھرائٹس کی تشخیص اور علاج میں جدید پیش رفت، علاج بالتدبیر کے حوالے سے“ موضوع پر بات کی، جہاں انہوں نے جدید تشخیصی آلات اور نئے علاج کے طریقوں کو یونانی طب کے تدبیری طریقوں کے ساتھ ملانے کی اہمیت کو واضح کیا۔

دوسرے لیکچر بعنوان ”عضلاتی و ہڈیوں کے امراض کی تشخیص اور علاج بالتدبیر کی اہمیت“میں انہوں نے درست تشخیص کی ضرورت پر زور دیا اور عضلاتی و ہڈیوں کے امراض کے علاج کے لیے یونانی تدبیری طریقوں کی وضاحت کی۔ تقریب کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر عرفت آرا، نائب ڈائریکٹر، آر آر آئی یو ایم، سری نگر نے پروفیسر انور کو یادگاری شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande