پیرامیڈیکل کالج میں طلبہ کے لئے انڈکشن پروگرام منعقد
علی گڑھ16 ستمبر (ہ س) پیرامیڈیکل کالج میں رواں سیشن میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کے لئے انڈکشن پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ انہیں یونیورسٹی کی ثقافت، تعلیمی وسائل اور پیشہ ورانہ مواقع سے روشناس کرایا جا سکے۔ طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر
پیرا میڈیکل کالج


علی گڑھ16 ستمبر (ہ س) پیرامیڈیکل کالج میں رواں سیشن میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کے لئے انڈکشن پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ انہیں یونیورسٹی کی ثقافت، تعلیمی وسائل اور پیشہ ورانہ مواقع سے روشناس کرایا جا سکے۔

طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی نے نظم و ضبط، باقاعدہ حاضری اور کردار سازی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اچھی عادات اپنائیں اور یونیورسٹی کی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ڈاکٹر محمد عامر نے کالج کا تفصیلی تعارف پیش کیا، جس میں انہوں نے فیکلٹی، نصاب اور امتحانی کاپیوں کی جانچ کے نظام کے علاوہ پیرامیڈیکل سائنسز میں کریئر کے مواقع کی وضاحت کی۔

دیگر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد عرفات، ڈاکٹر ندا نواز، ڈاکٹر محسن اعجاز، مس انشا فیروز، اور جناب غفران جلیل نے پیرامیڈیکل شعبوں میں دستیاب پیشہ ورانہ مواقع پر اپنے تجربات اور معلومات سے مستفید کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande