بہار میں دو دن سے ہو رہی ہے بارش، 13 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری
بہار میں دو دن سے ہو رہی ہے بارش، 13 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاریپٹنہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں شدید گرمی کے بعد دو دن سے مانسون کا اثر جاری ہے۔ اتوار کے روز شروع ہونے والی مسلسل بارش نے پوری ریاست کو گرمی سے راحت دی ہے۔ پیرکے روز بھی یہی صورت حال برق
بہار میں دو دن سے ہو رہی ہے بارش، 13 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری


بہار میں دو دن سے ہو رہی ہے بارش، 13 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاریپٹنہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں شدید گرمی کے بعد دو دن سے مانسون کا اثر جاری ہے۔ اتوار کے روز شروع ہونے والی مسلسل بارش نے پوری ریاست کو گرمی سے راحت دی ہے۔ پیرکے روز بھی یہی صورت حال برقرار ہے۔ پٹنہ سمیت گیا، بھوجپور، مونگیر، سمستی پور، کشن گنج جیسے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا، جس کی وجہ سے ندیوں کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور سیلاب کا خطرہ مزید گہرا گیا ہے۔ شدید گرمی سے تو راحت ملی لیکن اب پانی بھرنے اور ٹریفک کے مسائل درد سر بن گئے ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مشرقی بنگلہ دیش اور آسام پر بننے والے سائیکلون سسٹم اور خلیج بنگال میں فعال کم دباؤ والے علاقے نے بہار کے موسم کو مکمل طور پر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سمندر سے آنے والی نمی کے باعث بارش کا یہ دورانیہ 20 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے 13 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ کشن گنج، ارریہ، مغربی چمپارن، گوپال گنج، ویشالی، سارن، سمستی پور، کھگڑیا ان اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹنہ، مونگیر، بھوجپور، بیگوسرائے اور شیخ پورہ میں درمیانی سے موسلا دھار بارش جاری رہے گی۔ آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ شمالی اور جنوبی بہار کے دیہی علاقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ گنگا، کوسی اور باگمتی ندیوں کے پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے، اتراکھنڈ کی بارش کا اثر یہاں بھی نظر آرہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande