کرائم برانچ نے سنگین دھوکہ دہی کے معاملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا
کرائم برانچ نے سنگین دھوکہ دہی کے معاملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا سرینگر، 15 ستمبر (ہ س)۔ کرائم برانچ کے اکنامک آفینسز ونگ نے ایک سنگین فراڈ کیس میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جو اعلیٰ سطحی جعلسازی اور مالی دھوکہ دہی میں ملوث تھا۔ ک
کرائم برانچ نے سنگین دھوکہ دہی کے معاملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا


کرائم برانچ نے سنگین دھوکہ دہی کے معاملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا

سرینگر، 15 ستمبر (ہ س)۔ کرائم برانچ کے اکنامک آفینسز ونگ نے ایک سنگین فراڈ کیس میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جو اعلیٰ سطحی جعلسازی اور مالی دھوکہ دہی میں ملوث تھا۔ کرائم برانچ کشمیر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم عبد المجید میر، ولد عبد الرحیم میر ساکن لشتیال، کپواڑہ، کو ایف آئی آر نمبر 10/2025 کے تحت متعلقہ دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا۔

شکایت کنندگان نے اپنی تحریری شکایت میں بتایا کہ ملزم نے خود کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ڈیوٹی آفیسر کے طور پر پیش کیا اور انہیں سرکاری نوکریوں اور سری نگر کی بیمنہ کالونی میں زمین کی الاٹمنٹ کے جھوٹے وعدے کر کے دھوکہ دیا۔ اس فراڈ کے ذریعے ملزم نے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم غیر قانونی طور پر وصول کی۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے جعلی تقرری خطوط اور سری نگر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جعلی زمین الاٹمنٹ کے دستاویزات تیار کیے۔ یہ تمام اقدام سنگین قانونی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

جمع شدہ شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 419، 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس، سری نگر نے اکنامک آفینسز ونگ کو مزید تحقیقات کے لیے پانچ دن کی پولیس ریمانڈ کی اجازت دی۔

کرائم برانچ کشمیر کے اکنامک آفینسز ونگ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایسے فراڈ سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ دھوکہ دہی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande