بیجاپور، 15 ستمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت مہادیو گھاٹ کے قریب پیر کی صبح ایک بائک اور کار میں زبردست ٹکر ہوئی۔ اس حادثہ میں بائک سوار بسترفائٹر جوان رام کرشن کاکیم ساکن کاسرامپارا گاؤں کی موت ہوگئی۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بائک سوار سپاہی اواپلی سے بیجاپور کی طرف آرہا تھا، اس دوران بائک راستے میں ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے جوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ راہگیروں کی جانب سے حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد فوجی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد